ہومتازہ تریندنیا بھر کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کا خفیہ ڈیٹا چوری اور فروخت کرنے والا پاکستانی گرفتار

دنیا بھر کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کا خفیہ ڈیٹا چوری اور فروخت کرنے والا پاکستانی گرفتار

کراچی (سب نیوز)این سی سی آئی اے نے ایک اور اہم کارروائی میں ڈارک ویب کے ذریعے دنیا بھر کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کا خفیہ ڈیٹا چوری اور فروخت کرنے والے پاکستانی نوجوان کوگرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے کراچی نے بین الاقوامی ایجنسی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو منظور کالونی کے قریب سے گرفتار کیا۔ متعلقہ بین الاقوامی ایجنسی 2023 سے ملزم کی سرگرمیوں پرنظر رکھی ہوئی تھی۔ملزم مختلف ممالک کے انٹیلی جنس اہلکاروں کی اصل شناخت، کوڈ نام اور خفیہ معلومات ڈارک ویب کے ذریعے فروخت کررہا تھا۔این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم ٹیلی گرام پر گوتھم کے نام سے اکانٹ چلا رہا تھا اور ڈارک ویب سے حاصل کردہ ڈیٹا مختلف ذرائع کو فروخت کرتا تھا۔
ملزم فوڈ ڈیلیوری کا کام بھی کرتا تھا، اس کی شناخت آئی پی ایڈریسزکی مدد سے کی گئی،اس کے جسم پر موجود مختلف ٹیٹوز اور سائبر جرائم سے متعلق دیگر تفصیلات بھی تحقیقات کا حصہ ہیں۔حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی ایجنسی تین سال سے کوشش کررہی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔