پشاور(سب نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہو گیا ،

پشاور میں مکس آٹے کا 20کلو کا تھیلہ1500 کا ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق تین دن میں بیس کلو تھیلے کی قیمت میں 50 روپے اضافہ ہوا وربیس کلو مکس آٹے کا تھیلہ 1450 سے بڑھ کر 1500 ہوگیا جبکہ بیس کلو فائن آٹے کی قیمت 15 سو سے بڑھ کر 1550 ہوگئی ہے ۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے آٹا مہنگا ہوگیا، پہلے ایک گاڑی کا کرایہ 35 ہزار تھا اب 45 ہزار ہے، خیبر پختونخوا کے ملز بند پڑے ہیں، گندم کی قلت ہے۔
