اسلا م آباد (سب نیوز)اوگرا نے ماہ ستمبر کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ایل پی جی مزید مہنگی کردی گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 258 روپے 65 پیسے فی کلوگرام مقرر ہوگئی۔
قیمت میں اضافے کے بعد 11.80 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 51 روپے 17 پیسے اضافہ ہوگیا ہے۔اوگرا کے مطابق 11.80 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 52 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایل پی جی پھر مہنگی ہوگئی، فی کلو قیمت میں 4روپے 33 پیسے کا اضافہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
