اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید کے ٹوئٹ پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے،
آپ آئیں تو سہی “اگلے ماہ آئیں گے تو کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے” کا بیان دینے والا “خونی فساد” میں دم دبا کر بھاگ گیا ۔
اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہاکہ مہنگائی کا طوفان لانے والے اب اس پر سیاست کر کے عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں
انہوں نے کہاکہ دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ کر باس اور چپڑاسی دونوں میدان سے بھاگ گئےپنڈی کے شیطان کا “خونی” مارچ “بادی” میں تبدیل ہوچکا ہے۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ باس، زرداری صاحب کی منت ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہےباس اور چپڑاسی دونوں بنارسی ٹھگ اور سیاست کے رنگ باز ہیں
