پشاور(سب نیوز)وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان معروف روحانی شخصیت سید محمد امیر شاہ قادری گیلانی مرحوم کی رہائشگاہ پہنچ گئے ۔
روحانی شخصیت سید محمد سبطین گیلانی المعروف تاج آغا نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق میزبان روحانی شخصیت نے نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ و آلہ وسلم اور خانہ کعبہ سے متعلق تبرکات وزیر اعظم کا دیدار کرایا۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان اور وزراء کو غلاف کعبہ کے حصار میں لیکر انکی درازی عمر۔صحت و عزت کیلئے دعا کی گئی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ معروف روحانی شخصیت کی رہائشگاہ آمد اور سید سبطین گیلانی سے ملاقات کرکے روحانی سکون حاصل ہوا۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ اولیاء کرام نے دین پھیلانے اور مخلوق کو خالق سے جوڑے رکھنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔اس موقع پر وزراء حکومت ماجد خان۔دیوان چغتائی۔علی شان سونی کے علاوہ میر عتیق الرحمان. احمد صغیر۔سردار صغیر بیگ۔خواجہ شفیق بھی وزیر اعظم آزادکشمیر کے ہمراہ موجود تھے۔
