ہومپاکستانبلوچستان عوامی پارٹی سے وزارت کس کو ملے گی،نام سامنے آ گیا

بلوچستان عوامی پارٹی سے وزارت کس کو ملے گی،نام سامنے آ گیا

بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے کہاہے کہ وزارتوں پر کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے ،میں وزارت نہیں لوں گا باپ پارٹی سے سرادراسرارترین وزارت کے امیدوار ہیں۔ان خیالات کااظہاربلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خالد مگسی نے کہاکہ شام تک کابینہ کی تشکیل ہوجائے گی ۔سرداراسرارترین ہماری طرف سے وزیر ہوں گے میں وزارت نہیں لے رہاہوں ۔اتحادیوں مین وزارتوں پر کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے ملک کے خراب حالات اور مہنگائی کی وجہ سے دبائو ہے جس کی وجہ سے چیزوں میں وقت لگ رہا ہے ۔ اتفاق نہ ہونا الگ چیز ہے اور مذاکرات الگ چیز ہیں مذاکرات ہورہے ہیں سب سے اتفاق رائے ہونے کے بعد کابینہ کااعلان ہوجائے گا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔