Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانعدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہونے کا معاملہ،سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہونے کا معاملہ،سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

سپریم کورٹ نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہونے کے ازخود نوٹس پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔لارجر بینچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔5 رکنی لارجر بینچ کل دن ایک بجے ازخودنوٹس کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ نے صدر مملکت، سپریم کورٹ بار، سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے ریفرنس پرکل ہونے والی سماعت موخر کر دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔