ہومپاکستانغیر قانونی گردوں کی پیوندکاری میں ملوث نیٹ ورک کیخلاف کارروائی، ایک اور اہم ملزم گرفتار

غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری میں ملوث نیٹ ورک کیخلاف کارروائی، ایک اور اہم ملزم گرفتار

اسلام آباد(سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مقدمہ نمبر 60/2026 میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری کے نیٹ ورک کے ایک اور اہم ملزم عثمان علی عرف اسد خان کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری کے آپریشنز میں معاونت کرتا رہا ہے۔
ملزم کے کردار اور دیگر ممکنہ سہولت کاروں سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ ایف آئی اے اسی مقدمے میں پہلے ہی متعدد ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔ ملزم عثمان علی عرف اسد خان کی گرفتاری جاری تحقیقات کے سلسلے میں ایک اور اہم پیش رفت ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری میں ملوث دیگر عناصر اور نیٹ ورک کے ممکنہ سہولت کاروں کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔
مقدمے کی تفتیش سب انسپکٹر تابش جاوید کر رہے ہیں۔ایف آئی اے اسلام آباد زون انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت اور پیوندکاری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔