صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر و سینئر موسٹ وزیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بیرونی سازش کا بھرپور مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سردار تنویر الیاس خان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی میں آج کی تاریخی فتح نے عمران خان کے بیانیے پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے، تحریک عدم اعتماد کے خلاف رولنگ نے واضح کر دیا ہے کہ غیر ملکی طاقتوں کے اشاروں پر پاکستان کی حکومت تبدیل نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات نے ثابت کیا ہے کہ عمران خان دور اندیش اور صاحب بصیرت عالمی لیڈر ہیں، آج کے تاریخی فیصلے نے عمران اور پی ٹی آئی کی مقبولیت کو مزید چار چاند لگا دیئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے منتخب ہو کر دوبارہ حکومت قائم کرے گی، عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایشین ٹائیگر بنے گا، وزیراعظم عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی کا اجرا کر کے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم آزاد قوم ہیں۔سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ بیرونی اشاروں پر پاکستان کے عوام کی مقبول ترین حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ختم کرنے کی سازش کی گئی، وزیر اعظم عمران خان نے بیرونی سازش کا بھرپور مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے۔صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر و سینئر موسٹ وزیر سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں پاکستان کے عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دیا، آج قومی اسمبلی میں بھی ڈپٹی اسپیکر نے وزیر قانون کی رائے کو پذیرائی دے کر عالمی سازش ناکام بنائی۔
اپوزیشن ناکام،وزیراعظم نے بیرونی سازش کا بھرپور مقابلہ کیا، تنویر الیاس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
