ہومپاکستانپاکستان اور ترکمانستان کے درمیان پارلیمانی تعاون اور دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان پارلیمانی تعاون اور دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر ایچ ای اتادجان مولاموف اور فرسٹ سیکریٹری بیرم یازوف نے وزارت پارلیمانی امور، آر بلاک اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے مختلف امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اس نوعیت کی ملاقاتیں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط، پارلیمانی تعاون اور دوطرفہ اشتراک کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ اپنے قریبی، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔
ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے روابط کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔