ہومپاکستانسب سے بڑا چور عمران خان ، 75 برس میں تمیز بھی نہیں سیکھ سکا : مریم کی تنقید

سب سے بڑا چور عمران خان ، 75 برس میں تمیز بھی نہیں سیکھ سکا : مریم کی تنقید

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ وہی لوٹے ہیں جن سے 3 سال وضو کرتے رہے، 2018 میں سب سے بڑے چوہے آپ تھے، سب سے بڑے چوہے آپ خود ہیں، قوم کا آٹا، چینی، گھی اور سکون بھی کھاگئے، بلاول کو اردو نہ سیکھنے کے طعنے دیتے ہو، خود 75 برس میں تمیز بھی نہیں سیکھ سکے، نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ 16 ضمنی الیکشن بھی ہارے، کیوں اقتدار سے چپکے ہوئے ہو کونسا ٹرمپ کارڈ ہے، آپ کے پاس ایک ہی کارڈ استعفی دو اور گھر جا، آپ کا مستقبل پاکستان کی سیاست میں نہیں ہے

، بھاشن دیتے ہیں طاقت ور اور کمزور کے لیے الگ، الگ قانون ہے، فارن فنڈنگ کیس میں جھوٹ بولا گیا۔گوجرانوالہ میں حمزہ شہباز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کاوے موسوی نے بھی نوازشریف سے معافی مانگی، نیشنل کرائم ایجنسی نے بھی کہا منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی، جج ارشد ملک نے معافی مانگی، وہ وقت دور نہیں جب عمران خان ، نوازشریف، شہبازشریف سے معافی مانگے گا، جو الزام تم نے نوازشریف، شہبازشریف پر لگائے وہ آج تم پر لگ رہے ہیں، کل بڑی چالاک لومڑی بن کر کہہ رہے تھے نوازشریف آئے گا تو یہ کر دے گا،

نوازشریف، شہبازشریف کا سب کچھ اسی ملک میں ہے، نواز شریف پاکستان کا بیٹا اور ادارے اس کے اپنے ہیں، تم اداروں کو ڈرا رہے ہو۔ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں سب سے بڑے چوہے آپ تھے، عدم اعتماد میں تاخیر کر کے آپ آئین کو کتر رہے ہیں، یہ وہی چوہا ہے جو لوگوں کا سکون کھا گیا ہے، گھی کا ڈبہ عوام قسطوں پر لینے پر مجبورہیں،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔