ہومUncategorizedعمران خان امت مسلمہ کا لیڈر ،چوروں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے،وفاقی وزراء کا اسلام آباد جلسے سے خطاب

عمران خان امت مسلمہ کا لیڈر ،چوروں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے،وفاقی وزراء کا اسلام آباد جلسے سے خطاب

وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ عمران خان امت مسلمہ کا لیڈر بن گیا ہے،اپوزیشن ضمیر فروشی سے حکومت گرانا چاہتی ہے،عمران خان چوروں کا پیچھا نہیں چھوڑے گا،ایوان میں ہونے والی سازش کا نقصان عوام کو ہوگا،عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے اپنے حلقے میں کھڑے ہو کر تو دیکھائیں،لوٹوں اور ضمیر فروشوں کی سیاست دفن کرنے کا وقت آ گیا ہے۔۔اسلام آباد میں امربالمروف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کا دن منانے پر 3 چوہے عدم اعتماد لائے ہیں، خوددار ایماندار لیڈر کے ابسولیٹلی ناٹکہنے پرعدم اعتماد لائی گئیعلی زیدی کا کہنا تھا کہ ابھی تو پارٹی شروع نہیں ہوئی، تھکنا نہیں، ہمیں فخر ہے عمران خان امت مسلمہ کا لیڈر بن گیا ہے،

تین چوہے آپس میں مل گئے ہیں، یہ عدم اعتماد لیکر آئے ہیں، تین چوہوں میں ایک اتنا بڑا چوہا ہے جو سندھ کی ساری گندم کھا گیا، سندھ کے ہسپتال، اسکولوں کو تباہ کر دیا گیا، عمران خان کی قیادت میں اس چوہے کا شکار میں کر کے دکھاں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھنے پرعدم اعتماد لائے ہیں، سندھ میں ہماری حکومت آ کر صحت کارڈ دے گی، ریکوڈک، کارکے کا مسئلہ عمران خان نے ٹھیک کیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ پاکستانیوں سب سے پہلے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اسلاموفوبیا کے خلاف پوری دنیا میں عمران خان نے آوازبلند کی، امریکا کو اڈے دینے سے انکار، ابسولیٹلی ناٹ عمران خان نے کیا، اندرونی وبیرونی سازشوں کو کس نے بے نقاب کیا؟، کرپٹ ٹولے کو کس نے بے نقاب کیا؟ دنیا میں آزاد خارجہ پالیسی کی بات کرتے ہیں تو اس کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے، کیا اس جنگ میں عمران خان کا ساتھ دوگے؟ کیا ہر قدم عمران خان کے ساتھ کھڑے رہو گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی خودمختاری، خودداری، قومی غیرت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اندرونی و بیرونی سازشوں کا عمران خان کے ساتھ مل کرمقابلہ کریں گے، ہم سب نے اس عہد کی پاسداری کرنی ہے، تاریخی جلسے نے کرپٹ ٹولے اوربیرونی طاقتوں کوپیغام دے دیا ہم سب عمران کے ساتھ کھڑے ہیں، زرداری کا بیٹا پرچی لہرا کرکہتا ہے مجھے وزیراعظم بنادو۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ مقصود چپڑاسی کے اکانٹ میں 375 کروڑ کیسے آئے، مولانا فضل الرحمان بارہواں کھلاڑی بھی وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہا ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان ملک کو چوروں، لٹیروں سے بچانا چاہتے ہیں، اپوزیشن کو یہی تکلیف ہے کہ وزیراعظم ملک کو آگے لیجانا چاہتے ہیں، ہمارا لیڈر چوری نہیں کرتا، نہ عمران خان جارہا ہے نہ کسی کا باپ اسے ہٹا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چاردن کے بعد یہ روتے دکھائی دیں گے، ڈرنا، گھبرانا نہیں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، ہمیں اسمبلی میں بلیک میلرز ایم این ایز نے بلیک میل کیا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بلوچستان قاسم خان سوری نے اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پوری دنیا میں اسلاموفوبیا کے خلاف آواز بلند کی، عمران خان نے پوری دنیا میں مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان غلامی کی زنجیریں توڑ رہے ہیں۔ شفقت محمود نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، ضمیروں کی بولیا ں لگانا جمہوریت نہیں ہے، اصل جمہوریت عوام اور فیصلہ بھی عوام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کئی دہائیوں سے پیسے لگا کر حکومت بناتے ہیں

، عوام نے ثابت کردیا ہے کہ اگر ملک میں کوئی لیڈر ہے تو وہ عمران خان ہے، پاکستان کیعوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ جی ڈی اے نے اصولوں کے مطابق اپنا فیصلہ کیا، ہمارا حکومت سے اتحاد اصولوں کی بنیاد پر ہے، اگر آج سسٹم کو ڈی ریل کیا گیا تو آنے والی کوئی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرسکے گی، لوٹا کریسی کو نہ روکا تو پھر ملک انارکی کی طرف جائے گا، انارکی کا فائدہ پاکستان کے دشمنوں کو ہوگا۔اسلام آباد میں امربالمروف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ یہ ان کا کس قسم کا ضمیر ہے جو ان کی مرضی سے جاگتا ہے، ضمیر توبہت بدنام ہوگیا ہم اپنے اصولوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانیو! اصول پر کھڑے ہونا آسان نہیں مشکل راستہ ہے، ہم ایوان میں حلف اٹھا کر آتے ہیں، اگر اچانک سے ضمیر بھائی جاگ اٹھے تو پاکستان، جمہوریت کا مستقبل کیا ہوگا، ہم نے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہے، ملک میں لوٹا کریسی بند ہونی چاہیے، بی بی، میاں صاحب کی حکومت لوٹا کریسی کی وجہ سے جاتے دیکھی

۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں 14سال سے ایک پارٹی کی حکمرانی ہے، سندھ کے لوگوں کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ رکھا ہے، خدارا سندھ کو نظرانداز نہ کیا جائے، سندھ کے بہت برے حالات ہیں، سندھ کے حکمران سلیکٹڈ ہیں، نوجوان نسل کو نشے میں ڈالا جارہا ہے، اگرپنجاب، خیبر پختونخوا کے لوگوں کو صحت کارڈ مل سکتا ہے تو سندھ کے لوگوں کو کیوں نہیں؟ سندھ حکومت عوام کو صحت کارڈ دے، سندھ حکومت چودہ سالوں میں صاف پانی نہیں دے سکی، لگتا ہے تمام ادارے سندھ کو نظرانداز کر چکے ہیں، سندھ میں بار بار سلیکٹڈ حکومت لائی جاتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔