وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے امر بالمعروف جلسے سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن تو اگلیسال ہے لیکن دل کہتاہے الیکشن کال کرہی کرلوتاکہ پتہ چل جائیپاکستان کس کیساتھ ہے۔
جلسہ عام سے خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھاکہ عمران خان کے خلاف سارے چور اکھٹے ہیں، ہم سیاست میں حرام کا پیسہ لگانیوالوں کے خلاف کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ فضل الرحمان جوبائیڈن کو دنیا کا لیڈر کہتے ہیں، شہباز شریف بوٹ پالش کرنے پر لگے ہوئے ہیں، یہ جنگ عمران خان کی نہیں بلکہ پاکستان کی جنگ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدم اعتما د چھوٹی چیز ہے، یہ سیاستدانوں کا کام ہے، یہ جنگ آپ صرف پاکستان نہیں پوری مسلم امہ کیلئے جیتیں گے۔اسدعمر نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن تواگلیسال ہے لیکن دل کہتاہے الیکشن کال کر ہی کرلو تاکہ پتہ چل جائے پاکستان کس کے ساتھ ہے۔
