ہومدنیاچین کا بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلی معیارکی ترقی کو فروغ دینے کا اعلان

چین کا بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلی معیارکی ترقی کو فروغ دینے کا اعلان

بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی نے چھٹے کل رکنی اجلاس کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔دفتر برائے مرکزی مالیاتی کمیٹی کے نائب سربراہ ہان وین شیو نے کہا کہ چین” دی بیلٹ اینڈ روڈ”کی اعلی معیار کی ترقی کو بھرپور انداز میں فروغ دے گا۔
دو ہزار بیس تک چین کی “دی بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کے ساتھ تجارتی مالیت نو اعشاریہ نو ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی جب کہ ان ممالک میں براہ راست سرمایہ کاری ایک کھرب چالیس ارب ڈالر رہی۔
ہان وین شیو نے زور دیا کہ “دی بیلٹ اینڈ روڈ”کی مشترکہ تعمیر میں سرسبز ،پائیدار ترقی نیز اشتراکی اور اختراعی ترقی کو مزید اہمیت دی جائے گی۔ ماحولیاتی تحفظ،کم آمدن والے ممالک کے قرضوں کے مسائل کے حل ،عوامی زندگی کو بہتر بنانے اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے متعلقہ ممالک کو مدد فراہم کی جائے گی۔
ہان وین شیو کا کہنا تھاکہ “دی بیلٹ اینڈ روڈ”کی مشترکہ تعمیر چین کی انفرادی “آواز “نہیں بلکہ متعلقہ ممالک کا مشترکہ” کورس” ہے۔ ہم دنیا میں انٹرکنیکشن کو مضبوط بنانے اور مشترکہ ترقی کی خاطر مفید تعاون کے انیشیٹو کےلیے بھی کھلا رویہ برقرار رکھتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔