مغربی ممالک کی جمہوریت سرمایہ داری پر منحصر ہے، مشترکہ خوشحالی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے، وانگ شیاؤ ہوئی
بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ وانگ شیاؤ ہوئی نے کہا کہ 1945 اور 1981 میں منعقدہ سی پی سی کے اجلاسوں میں بھی دو اہم قراردادوں کی منظوری دی گئی تھی جب کہ موجودہ قرارداد صد سالہ کامیابیوں اور تجربات کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہے ۔یہ قرارداد چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نئے عہد میں چینی عوام کو مختلف انداز میں رہنمائی فراہم کرے گی۔
مرکزی کمیٹی کے دفتر برائے پالیسی تحقیقات کے سربراہ جیانگ جن چھوان نے “ہمہ گیر عمل کی عوامی جمہوریت”کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت انسانیت کی مشترکہ قدر اور سی پی سی نیز چینی عوام کا اہم نظریہ بھی ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ جمہوریت کی اصلیت عوام کا ملک کا مالک بننا ہے۔ مغربی ممالک کی جمہوریت حقیقی جمہوریت کی بجائے سرمایہ داری پر منحصر ہے ۔
مرکزی مالیاتی کمیٹی کے دفتر کے نائب سربراہ ہان وین شیو نے کہا کہ مشترکہ خوشحالی کی تکمیل کے لیے ترقی کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے، مشترکہ خوشحالی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے،اسے ایک ارب چالیس کروڑ چینی عوام کی مشترکہ انتھک جدوجہد کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 19ویں مرکزی کمیٹی کا چھٹا کل رکنی اجلاس8 سے 11 نومبر تک بیجنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں “سی پی سی کی صد سالہ شاندار کامیابیوں اور جدوجہد کے تاریخی تجربے پر قرارداد ” کو منظور کیا گیا۔
