بیجنگ (ما نیٹر نگ ڈیسک)
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سیاسی بیورو نے پیر کے روز ایک اجلاس کا انعقاد کیا جس کی صدارت سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سی پی سی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کا چھٹا کل رکنی اجلاس آٹھ سے گیارہ نومبر تک منعقد ہوگا۔علاوہ ازیں،سی پی سی مرکزی کمیٹی کی جانب سے پارٹی کی سو سالہ جہدوجہد کے اہم ثمرات اور تاریخی تجربات کی قرارداد کا مسودہ بھی سنا گیا ۔یہ مسودہ کل رکنی اجلاس میں نظرثانی کے لیے پیش کیا جائے گا۔
چین، سی پی سی کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کا اجلاس نو مبر میں منعقد ہو گا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
