کابل (سب نیوز)افغانستان کی طالبان رجیم سے بغاوت کرنے والے کمانڈر جمعہ خان فاتح نے اپنے کئی کمانڈروں کے ہمراہ آج طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
افغان میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہتھیار ڈالنے کے بعد جمعہ خان فاتح کو افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔افغان میڈیا نے مزید بتایا کہ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ فیض آباد منتقلی کے بعد جمعہ خان فاتح اور ساتھیوں کو کہاں لے جایا جائے گا اور ان کا مستقبل کیا ہوگا۔
دوسری جانب طالبان کی جانب سے اب تک ان افراد کے ہتھیار ڈالنے یا ان کی منتقلی کے حوالے سے کوئی باضابطہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل ہی مقامی ذرائع نے بتایا تھا کہ حالیہ جھڑپوں کے خاتمے کے لیے جمعہ خان فاتح اور طالبان کے چیف آف آرمی اسٹاف فصیح الدین فطرت کے درمیان خوگاز گاں میں ملاقات اور مذاکرات متوقع تھے۔
افغانستان میں باغی کمانڈر جمعہ خان فاتح نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
