ہومپاکستانعمران خان کی آج رات اڈیالہ جیل سے کسی بھی وقت شفا اسپتال منتقلی کا امکان،سکیورٹی انتظامات مکمل

عمران خان کی آج رات اڈیالہ جیل سے کسی بھی وقت شفا اسپتال منتقلی کا امکان،سکیورٹی انتظامات مکمل

اسلام آباد (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج رات اڈیالہ جیل سے شفا اسپتال منتقلی کا امکان ہے، اس سلسلے میں اسپتال میں سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منتقلی سے قبل اسپتال کے کمرے اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ مکمل کرلیا گیا ہے۔عمران خان کی اسپتال منتقلی کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں اور جیل انتظامیہ کی جانب سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شفا اسپتال میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہوں گے، جب کہ عمران خان کے کمرے کی سیکیورٹی جیل انتظامیہ کے اہلکار سنبھالیں گے۔اسپتال کے کمرے میں بھی جیل رولز پر عمل درآمد کیا جائے گا، جب کہ سکیورٹی اداروں اور جیل انتظامیہ کے اہلکار اسپتال میں موجود رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی منتقلی سے قبل اسپتال کے کمرے کی سیکیورٹی چیک کرلی گئی ہے اور کمرے سمیت اسپتال کی مجموعی سیکیورٹی کا جائزہ لے کر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان کو آج رات کسی بھی وقت اڈیالہ جیل سے شفا اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔