اسلام آباد (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی، ان کے نکاح اور شادی کی تقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عابد شیر علی کی اہلیہ کا تعلق ہری پور سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان سے ہے۔ شادی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔عابد شیر علی کی پہلی اہلیہ کچھ عرصہ قبل انتقال کر گئی تھیں، دوسری شادی کے بعد انہوں نے اپنی نئی ازدواجی زندگی کا آغاز کردیا ہے۔
شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے سینیٹر عابد شیر علی کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارک باد اور نیک تمناوں کے پیغامات بھجوائے جارہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
