اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین و ایڈیٹر انچیف پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے فیصل زاہد ملک کو تمغہ امتیاز کے اعزاز کے اعلان پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اعلی صحافتی خدمات کے اعتراف میں ملنے والے اس قومی اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں صحافت اور میڈیا کے شعبے میں فیصل زاہد ملک کی طویل اور نمایاں خدمات کو سراہا۔
ملاقات میں پاکستان میں صحافت اور میڈیا کی موجودہ صورتحال، میڈیا کو درپیش چیلنجز اور ذمہ دارانہ و پیشہ ورانہ صحافت کے فروغ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اس امر پر زور دیا گیا کہ آزاد، ذمہ دار اور متحرک میڈیا جمہوری اقدار اور پارلیمانی اداروں کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ملاقات کے موقع پر سینیٹر الحاج محمد عمر گورگیج، رکن قومی اسمبلی موسی گیلانی اور سعود فیصل ملک، ڈپٹی چیف ایڈیٹر و چیف آف ڈیجیٹل پاکستان آبزرور بھی موجود تھے۔ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے فیصل زاہد ملک کی ملاقات، تمغہ امتیاز کیلئے نامزدگی پر مبارکباد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
