ہومپاکستانخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے معاملے پر کل اعلی سطح کے اجلاس کا امکان، صدر، وزیراعظم اور اعلی عسکری حکام کی شرکت متوقع

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے معاملے پر کل اعلی سطح کے اجلاس کا امکان، صدر، وزیراعظم اور اعلی عسکری حکام کی شرکت متوقع

اسلام آباد (سب نیوز)خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے معاملے پر کل اعلی سطح کے اجلاس کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا اجلاس میں صدر مملکت، وزیراعظم اور اعلی عسکری حکام کی شرکت متوقع ہے، خیبرپختونخوا کے حوالے سے کل حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کے اداروں کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سابق فاٹا کے ضم شدہ اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز ہے، خیبرپختونخوا میں اہم اختیارات وفاق کے استعمال کرنے کی بھی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق آرٹیکل 232 سے 234 تک غور و خوض کے بعد اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔