ہومپاکستانپاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانیہ کے دفتر خارجہ، دولت مشترکہ و ترقیاتی امورکے وزیر مملکت برائے مشرق وسطی، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان اسٹیفن ڈوٹی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
فریقین نے تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا اور خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ علاقائی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری انتہائی اہم ہیں۔
ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مکالمے کو جلد فعال بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔