ہومپاکستانپاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن اور پیپس کے درمیان نوجوانوں کی تربیت و انسانی حقوق کے فروغ پر تعاون پر اتفاق

پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن اور پیپس کے درمیان نوجوانوں کی تربیت و انسانی حقوق کے فروغ پر تعاون پر اتفاق

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین حبیب ملک اورکزئی نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عاصم خان گورایہ سے تفصیلی اور مفید ملاقات کی۔ملاقات میں یوتھ پارلیمنٹ فار ہیومن رائٹس کے آوٹ ریچ پروگرام، نوجوانوں کی شمولیت اور انسانی حقوق سے متعلق آگاہی کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے نوجوانوں کی قیادت سازی، انسانی حقوق کے شعور، صلاحیتوں میں اضافے اور انہیں قومی سطح پر مثبت کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔ملاقات میں یوتھ پارلیمنٹ فار ہیومن رائٹس کے اراکین کے لیے مشترکہ طور پر ایک خصوصی پروگرام منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا، ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انسانی حقوق کے حوالے سے ان کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔
حبیب ملک اورکزئی نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں بااختیار بنا کر معاشرے میں مثبت اور تعمیری کردار کے لیے تیار کیا جا سکتا ہے۔ملاقات کے دوران فریقین نے نوجوانوں کی ترقی، انسانی حقوق کے فروغ اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔