ہومتازہ ترینقطری وزیراعظم کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،، ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے اور عارضی بحری راہداری پر گفتگو

قطری وزیراعظم کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،، ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے اور عارضی بحری راہداری پر گفتگو

تہران (سب نیوز)قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچے اور مشرق وسطی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطری وزیراعظم کے پاس وزیر خارجہ کا بھی عہدہ ہے جس کے باعث انھوں نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی۔
اس ملاقات میں خطے کی تازہ صورتحال، کشیدگی میں کمی اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال کرنے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔قطری وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے ایران اور قطر کے مشترکہ منصوبے پر بات ہوئی۔دونوں ممالک نے آبنائے میں محفوظ بحری آمدورفت یقینی بنانے کے لیے ایک ایسے انتظام پر بھی گفتگو کی جس کے تحت عارضی بحری راہداری قائم کی جاسکے۔
علاوہ ازیں دو رہنماوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے، مذاکرات کے لیے مناسب حالات پیدا کرنے، اور خطے میں سلامتی و استحکام کو بہتر بنانے کی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔