اسلام آباد (آئی پی ایس )چیف ایگزیکٹو آفیسر ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ڈاکٹر عبیداللہ ملک اور ڈائریکٹر، کوالٹی ایشورنس اینڈ لیبارٹری ٹیسٹنگ (QA<) زیشان نذیر کی ہدایات پر ایک مشترکہ انفورسمنٹ ٹیم، جس میں تحریم سارہ (ایڈیشنل ڈائریکٹر/FID)، ثنا اللہ بابر (ڈپٹی ڈائریکٹر)، اشتیاق شفیق (ڈپٹی ڈائریکٹر) اور ملک اسد (ڈپٹی ڈائریکٹر) شامل تھے، نے غوری ٹا ئو ن، اسلام آباد میں واقع ایک غیر قانونی ادویات سازی کے یونٹ پر چھاپہ مارا۔
کارروائی کے دوران ٹیم نے ایک غیر رجسٹرڈ اور بغیر لائسنس مینوفیکچرنگ یونٹ کا سراغ لگایا، جہاں انسانی اور ویٹرنری ادویات تیار کی جا رہی تھیں۔ چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں تیار شدہ ادویات، خام مال اور انسانی و ویٹرنری ادویات کی پیکنگ میں استعمال ہونے والا پیکیجنگ میٹریل برآمد کیا گیا۔ موقع پر ہی مذکورہ احاطے کو سیل کر دیا گیا اور برآمد ہونے والا تمام اسٹاک متعلقہ قوانین کے مطابق قبضے میں لے لیا گیا۔ اس معاملے میں ذمہ دار افراد کے خلاف مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
