ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی، امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی، امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کی قائم کردہ کمیٹی نے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے۔امیدواروں کے انٹرویوز سپریم کورٹ میں منعقد ہوئے، جہاں آئینی عدالت کے جج جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے امیدواروں کا جائزہ لیا۔

کمیٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے 7 امیدواروں جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تقرری کے لیے 20 امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کیے۔جوڈیشل کمیشن کی کمیٹی انٹرویوز کی تکمیل کے بعد اپنی رپورٹ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو پیش کرے گی، جس کی روشنی میں آئندہ تقرریوں سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

جوڈیشل کمیشن کی کمیٹی میں آئینی عدالت کے جج جسٹس حسن اظہر رضوی کے علاوہ جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس سرفراز ڈوگر شامل ہیں۔کمیٹی کے دیگر ارکان میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، سینیٹر فاروق ایچ نائیک، سینیٹر علی ظفر اور احسن بھون بھی شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔