ہومبریکنگ نیوزآبنائے ہرمز میں کسی بھی سرگرمی کا انتہائی سخت جواب دیا جائیگا: ایرانی فو ج

آبنائے ہرمز میں کسی بھی سرگرمی کا انتہائی سخت جواب دیا جائیگا: ایرانی فو ج

تہران (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کرنیکے بیان کے بعد ایرانی فوج کا ردعمل سامنے آگیا۔ایرانی فوج نے ایک بیان میں واضح کیا کہ وہ امریکا کو کسی صورت آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، ایران کی مرضی کے بغیر آبنائے ہرمز میں کسی بھی سرگرمی کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔

ایرانی فوج نے خطے کے ممالک کو پیغام دیا کہ امریکا کی حمایت اور اس کا ساتھ دینے کو ایران کیخلاف جنگ تصور کیا جائے گا، ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر کشیدگی میں اضافہ ہوا تو یہ خطے کے دیگر ممالک تک پھیل جائے گی اور اس کی مکمل ذمہ داری امریکا اور اتحادیوں پر عائد ہوگی۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈنلڈ ٹرمپ نے میڈیا سیگفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کر رہے ہیں،

ہم آبنائے ہرمز کے سرپرست بنیں گے، ہمیں آبنائے ہرمز کی نگرانی کے عوض معاوضہ ملے گا۔امریکی صدر نے کہا ہمارا ایران سے معاہدہ ہوا جو انہوں نے توڑ دیا، وہ برے لوگوں کا ایک گروپ ہے، ہم نے کل رات ایران کو بہت شدید حملوں کا نشانہ بنایا۔صدر ٹرمپ نے کہا وہ ہمیشہ معاہدہ توڑ دیتے ہیں اس لیے اب ہم انہیں سخت نشانہ بنائیں گے، ہم آبنائے ہرمز کو اپنے پاس رکھیں گے اور شاید اسے ہم ہی چلائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔