ہومبریکنگ نیوزامریکی سینیٹر لنزے گراہم کی موت کی تحقیقات، ابتدائی رپورٹ میں انتقال کی وجہ سامنے آگئی

امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی موت کی تحقیقات، ابتدائی رپورٹ میں انتقال کی وجہ سامنے آگئی

نیویارک (آئی پی ایس )امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی موت کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے اور ابتدائی رپورٹ میں انتقال کی وجہ سامنے آگئی۔امریکی میڈیا کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ دل کی بڑی شریان پھٹنے سے سینیٹر لنزے گراہم کا انتقال ہوا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دل اور خون کی نالیوں کی بیماری لنزے گراہم کی موت کی وجہ بنی۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے مزید طبی ٹیسٹ جاری ہیں۔ تمام ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد حتمی رپورٹ جاری کی جائیگی۔خیال رہیکہ امریکا کے ریپبلکن سینیٹر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی لنزے گراہم ہفتے کے روز انتقال کرگئے تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹر لنزے گراہم کے اہلخانہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئیکہا کہ ان کی موت اچانک طبیعت خراب ہونے سے ہوئی۔سینیٹر گراہم حال ہی میں یوکرین کے دورے پر گئے تھے جہاں انہوں نے جمعے کو صدر زیلنسکی سے ملاقات کی تھی۔لنزے گراہم 2003 میں پہلی مرتبہ امریکی سینیٹر منتخب ہوئے اور اس کے بعد مسلسل سینیٹر منتخب ہوتے آئے، ان کا شمار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔