Tuesday, June 16, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینچھانگا مانگا: چھٹیاں گزارنے ننہیال آنیوالے 4 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

چھانگا مانگا: چھٹیاں گزارنے ننہیال آنیوالے 4 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

چھانگا مانگا میں 4 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق یہ واقعہ چھانگا مانگا کے علاقے ویرسنگھ والا میں پیش آیا جہاں 4 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بچوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے، بچوں کی عمریں 9 تا 11سال ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق بچے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے ننہیال آئے ہوئے تھے، والدین جنگل میں لکڑیاں لینے گئےتھے، اسی دوران ایک بچہ تالاب میں گرگیا جسے بچانےمیں دیگر تین بچے بھی 8 سے 10 فٹ گہرے تالاب میں ڈوب گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔