Tuesday, June 16, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزافغانستان کی وجہ سے 2022 سے اب تک ہزاروں فوجی جوان اورسویلین شہید ہوچکے ہیں ،خواجہ آصف

افغانستان کی وجہ سے 2022 سے اب تک ہزاروں فوجی جوان اورسویلین شہید ہوچکے ہیں ،خواجہ آصف

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاافغانستان کی وجہ سے 2022 سےاب تک ہزاروں فوجی جوان اورسویلین شہید ہوچکےہیں،ہم صرف یہ چاہتےہیں کہ افغان سرزمین ہمارےخلاف استعمال نہ ہو ۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نےقومی اسمبلی میں مولانا فضل الرحمان کوجواب دیتے ہوئےکہا مولاناصاحب ہمارےچھوٹے بھائی ہیں مگرمیں انہیں بزرگ سمجھتا ہوں،ہمیں کہاگیاکہ ہم نے افغانوں سے رابطہ نہیں کیا، دو دفعہ تومیں افغانستان جاچکا ہوں،پوری افغان لیڈر شپ کے ساتھ ہمارے مذاکرات ہوئے،وہ ہماری ساری بات مانتےتھےمگرکہتے تھےتحریری معاہدہ نہیں کرسکتے،میں کابل کےعلاوہ ترکیہ اور قطر میں بھی افغان قیادت سےملا،سارا سارا دن اوررات ان سےمذاکرات ہوتےرہے،قطر کےاعلیٰ حکام بھی افغان حکام سے مذاکرات میں موجود ہوتے تھے،ملا عمر کے صاحبزادے افغان وفد کی قیادت کر رہے تھے۔

خواجہ آصف نےمزیدکہاہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو,ہم نے 40، 50 سال افغانیوں کی مہمان نوازی کی،ہماری کوششوں اوراللہ کےکرم و فضل سےگلف میں بھی اب امن ہو رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔