Tuesday, June 16, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینمدینہ منورہ میں پاکستان حج مشن کا پوسٹ حج آپریشن کامیابی سے جاری

مدینہ منورہ میں پاکستان حج مشن کا پوسٹ حج آپریشن کامیابی سے جاری

مدینہ منورہ:(سب نیوز) ڈائریکٹر جنرل پاکستان حج مشن عبدالوہاب سومرو کی خصوصی ہدایات پر مدینہ منورہ میں عازمینِ حج کی وطن واپسی اور مکہ مکرمہ سے آمد کا “پوسٹ حج آپریشن” مثالی ٹیم ورک اور یکجہتی کے ساتھ کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کا معاون سٹاف، خدام الحجاج اور سعودی عرب کے مقامی خدام ایک جان ہو کر دن رات حجاجِ کرام کی خدمت میں مصروف ہیں، جس کا مقصد ضیوف الرحمن کو مدینہ منورہ میں قیام کے دوران ہر ممکن آرام و آسائش فراہم کرنا ہے۔

ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ زاہد سہیل نے کہا کہ خدمت پر مامور عملہ پر مشتمل ٹیم فرنٹ لائن پر ایک فعال کردار ادا کر رہی ہے، جس میں وزارت مذہبی امور کا معاون سٹاف ،پاکستان سے میرٹ اور شفاف طریقے سے منتخب کردہ خدام الحجاج کے ساتھ ساتھ مدینہ کے مقامی خدام بھی شامل ہیں۔ یہ مقامی عملہ عربی زبان پر مکمل عبور رکھتا ہے اور یہاں کے راستوں، قوانین اور اہم مقامات سے بخوبی واقف ہے۔​ان مشترکہ ٹیموں کی انتھک کوششوں، لگن اور بے لوث جذبے کی بدولت حج کے بعد کے مرحلے کے تمام تر انتظامات کو انتہائی منظم انداز میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔

پاکستان ​حج مشن مدینہ منورہ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ آپریشن اسی رفتار، جذبے اور بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ 30 جون تک جاری رہے گا، جب آخری حاجی کو لے کر آخری فلائٹ وطن واپس روانہ ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔