Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزوفاقی بجٹ کا حجم ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ رہے گا

وفاقی بجٹ کا حجم ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ رہے گا

اسلام آباد(آئی پی ایس )آئندہ مالی سال 27-2026 کے لیے وفاقی بجٹ کا حجم ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ رہے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ مذاکرات مکمل ہو گئے اور اہم بجٹ اہداف پر اتفاق ہوا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ صرف تنخواہ دار طبقے پر ریلیف کیلئے ایف بی آر کے ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ میں 220 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگائے جائیں گے، آئندہ مالی سال کیلئے نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس سلیبز میں ردوبدل کی جائے گی۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے آخری سلیب کا تھریش ہولڈ بھی بڑھایا جائے گا، بجٹ میں تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس سکیم، ہائبرڈ اور الیکٹریکل وہیکل پر سیلز ٹیکس بڑھانے کے اقدامات فائنل ہو چکے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹارگٹ حاصل کرنے کیلئے بجٹ میں اضافی ٹیکس اکٹھا کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔