Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزاسرائیلی فوج 26 برس بعد لبنان میں کئی کلو میٹر اندر تک گھس گئی، اہم علاقوں پر قبضے کا دعوی

اسرائیلی فوج 26 برس بعد لبنان میں کئی کلو میٹر اندر تک گھس گئی، اہم علاقوں پر قبضے کا دعوی

یروشلم(آئی پی ایس )اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اہم پہاڑی علاقے اور بیفورٹ قلعے پر قبضے کا دعوی کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل 2 ہزار اسکوائر کلو میٹر پر مشتمل لبنان کے 20 فیصد علاقے پر قبضہ کرچکا ہے جبکہ نبطیہ شہر کے مزید علاقے خالی کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور صیہونی افواج کی جانب سے بمباری بھی کی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتا یا کہ صیہونی فوج 26 سال بعد پہلی بار لبنان سرحد میں اتنا اندر تک گھسی ہے۔

لبنانی میڈیا کے مطابق حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جس سے گھروں میں سوئے متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔ادھر لبنانی وزیر اعظم نے اسرائیلی قبضے کی مذمت کی جبکہ مصر نے لبنان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ بھی کیا۔دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کیے جا رہے ہیں جس پر اسرائیلی فوج نے اسکول اور ساحل بند کردیے جبکہ جنوبی لبنان میں ایک اور اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔