Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزخواجہ آصف کے لیسکو کیخلاف ٹوئٹ کے معاملے پر 2 لائن مین اور ایک لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا گیا

خواجہ آصف کے لیسکو کیخلاف ٹوئٹ کے معاملے پر 2 لائن مین اور ایک لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا گیا

لاہور(آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے لیسکو کے خلاف ٹوئٹ کے معاملے پر 2 لائن مین اور ایک لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا گیا۔ایکسیئن پھول نگر ڈویژن کے مطابق لائن سپرنٹنڈنٹ محمد حسین، لائن مین شوکت اور لائن مین فلک شیر کو معطل کردیا گیا ہے۔

ایکسیئن پھول نگر کا کہنا ہیکہ 200 کلوواٹ کا ٹرانسفارمر جلنے پر 100کلوواٹ ٹرانسفارمر نصب کیا جارہا تھا، گاں کے لوگوں اور خواجہ آصف کیکوآرڈینیٹر نے لیسکو کے عملیکو روک دیا۔خواجہ آصف کے لیسکو کیخلاف ٹوئٹ کے معاملے پر 2 لائن مین اور ایک لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا گیا

ایکسیئن پھول نگر کے مطابق انہوں نے چک27 کا خود وزٹ کیا،کسی نے لیسکو عملے کو پیسے دینے کا ثبوت نہیں دیا۔خیال رہیکہ خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر شکایت کی تھی ان کے ملازم کے گا ئوں کا ٹرانسفارمر 80 ہزار روپے رشوت کے بعد تبدیل کیا گیا۔

لیسکو ذرائع کا کہنا ہیکہ ایک پرائیویٹ شخص شبیر نے گائوں سے پیسے اکٹھے کیے جس کا لیسکو سیکوئی تعلق نہیں، خواجہ آصف کے ٹوئٹ پر اعلی سطح پر انکوائری کی جا رہی ہے، چیف ایگزیکٹیو لیسکو کے نوٹس پر ڈائریکٹر سرویلینس اینڈ انسپکشن ٹیم انکوائری کر رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔