اسلام آباد: رومانیہ کے سفیر ہز ایکسی لینسی ڈاکٹر ڈین سٹوئینسکو نے کہا ہے کہ پاکستان رومانیہ بزنس کونسل (پی آر بی سی ) کے وفد سے ملاقات خوش آئند رہی، جس میں کراچی اور لاہور سے اہم کاروباری وفد کے آئندہ ماہ رومانیہ کے دورے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد کی قیادت پی آر بی سی کے چیئرمین سہیل شمیم فیرو اور ایڈوائزر و COO عاطف فاروقی کریں گے۔ وفد رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ سمیت کانستانتا، پراہوا اور براشوف کا دورہ کرے گا۔
دورے کا مقصد پاکستان اور رومانیہ کے درمیان کاروباری روابط کو مزید مضبوط بنانا اور تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔
