غزہ (آئی پی ایس )غزہ کیلئے امدادی مشن پر جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا کے تمام گرفتار ارکان کو اسرائیلی قید سے رہا کردیا گیا، جس کی تصدیق اسرائیلی حکام نے بھی کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا میں قائم فلسطینی تنظیم عدالہ کے مطابق رہا کیے گئے امدادی کارکنوں کو مختلف ممالک بدر کیا جا رہا ہے۔ترک وزیر خارجہ کے مطابق فلوٹیلا کے کارکنوں کو ترکیے منتقل کیا جارہا ہے، جبکہ مزید سفارتی رابطے بھی جاری ہیں۔
اسرائیل کی وزارت خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کی جانب امداد لے کر آنے والے صمود فلوٹیلا میں شامل زیرِ حراست تمام غیر ملکی کارکنوں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ یہ امدادی کارکن کشتیوں سے حراست میں لے کر اسرائیل منتقل کیے گئے تھے۔ تاہم ایک اسرائیلی شہریت رکھنے والے شریک کو عدالت میں پیشی کے بعد حراست میں رکھا گیا ہے۔
