کوئٹہ (سب نیوز)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگرد عناصر کے خلاف آپریشن غضب للحق پوری قوت کے ساتھ جاری ہے، پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر اقدام کریگا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور فیکلٹی و اسٹاف آفیسرز سے خطاب کیا۔وزیراعظم نے مسلح افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشنل تیاریوں اور ملکی خودمختاری کے تحفظ، امن و استحکام کے قیام کے لیے دی گئی قربانیوں کو سراہا۔انہوں نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور وطن کے دفاع میں افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔انہوں نے معرکہ حق کا حوالہ دیتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کی تاریخی کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے بھارت کی بلاجواز اور تکبر پر مبنی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کے ذمہ دارانہ، محتاط اور منصفانہ مقف کو اجاگر کیا اور کہاکہ اس مقف کو عالمی برادری نے بھی تسلیم کیا۔انہوں نے واضح کیاکہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔وزیراعظم نے کہاکہ آپریشن غضب للححق پوری قوت کے ساتھ جاری ہے جس کا مقصد افغان طالبان کی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا اور دہشتگرد ٹھکانوں اور ان کے معاون ڈھانچے کو ختم کرنا ہے۔انہوں نے جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
وزیراعظم نے دوست ممالک کے طلبہ کی موجودگی کو سراہتے ہوئے ملٹری ڈپلومیسی اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے کردار کو اجاگر کیا۔دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا اور وزیراعلیی بلوچستان بھی موجود تھے۔اس سے قبل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ آمد پر وزیراعظم کا استقبال فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کیا۔
آپریشن غضب للحق جاری، پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر اقدام کریگا، وزیراعظم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
