ہومپاکستانایف آئی اے کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، بیرون ملک بھیجے جانے والے پلیسینٹا کی بڑی کھیپ برآمد

ایف آئی اے کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، بیرون ملک بھیجے جانے والے پلیسینٹا کی بڑی کھیپ برآمد

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے اسلام آباد ایئرپورٹ میں کارروائی کرکے ویتنام بھیجنے کے لیے تیار پلیسنٹا کی کھیپ کی برآمد کرلی۔
حکام نے بتایا کہ ہومین پلیسنٹا کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ایف آئی اے ٹیم نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کارگو سیکشن میں کارروائی کے دوران ویتنام روانہ کی جانے والی ڈرائی پلیسینٹا کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ کھیپ گرفتار چینی باشندوں اور پاکستانی گروہ نے ہی تیار کرکے بجھوانے کے لیے بک کرائی تھی اور 30کارٹنز میں 580کلو گرام خشک پلیسینٹا موجود ہے۔ایف آئی اے نے بتایا کہ بک کرانے والے ایجنٹ کی تلاش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق اب تک برآمد ہونے والے پلیسینٹا کی مقدار ایک ہزار کلو گرام سے زیادہ ہوگی جبکہ ویتنام بجھوائی جانے والی کھیپ شپمنٹ کے لیے تیار تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔