ہومپاکستانپیٹرول کی قیمت فوری طور پر فی لیٹر 225روپے کی جائے، حافظ نعیم الرحمان کا مطالبہ

پیٹرول کی قیمت فوری طور پر فی لیٹر 225روپے کی جائے، حافظ نعیم الرحمان کا مطالبہ

کراچی (سب نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پیٹرول سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتیں 28 فروری کی سطح پر واپس لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل جنگ سے پہلے کی سطح پر آچکا ہے لہذا پیٹرول فی لیٹر 225 روپے لیٹر کردیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل جنگ سے پہلے کی سطح پر آچکا لیکن پاکستان میں عوام کو اب بھی مہنگا فیول فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت فوری طور پر کم کرکے 225 روپے فی لیٹر کی جائے، حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نہیں بلکہ عوام کے مفادات کا تحفظ کرے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام تک منتقل کیا جائے، پیٹرولیم لیوی کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں ہے لہذا اسے مکمل ختم کیا جائے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی فوری کم کی جائیں اور تمام ضروریات زندگی کی قیمتیں 28 فروری کی سطح پر واپس لائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے کمپنیوں کے مفادات کا تحفظ نہ کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔