لاہور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے اسیر رہنماوں نے آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے حوالے سے پارٹی چیئرمین اور سیکریٹری جنرل کو خط لکھ دیا۔
پی ٹی آئی کے اسیر رہنماوں یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی اور پارٹی کے قید رہنماوں نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکری ٹری جنرل کو خط کے ذریعے آزاد جموں و کشمیر انتخابات میں حصہ لینے کی درخواست کی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود بطور جماعت الیکشن میں حصہ لیں، ہم نے ازاد جموں و کشمیر انتخابات پر مشاورت کی اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں۔
پی ٹی آئی کے اسیر رہنماوں نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کو انتخابی عمل میں حصہ لینا چاہیے، پارٹی کو ان تمام امیدواروں کے نام شائع کرنے چاہئیں جو ان کے حمایت یافتہ ہوں گے۔پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ اسیر قائدین نے الیکشن میں حصہ لینے کا پیغام اور خط وکیل کے ذریعے پہنچایا ہے۔
پی ٹی آئی کے اسیر رہنماوں کا پارٹی چیئرمین اور سیکریٹری جنرل کو جیل سے خط،آزاد کشمیر انتخابات میں حصہ لینے کی درخواست
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
