Saturday, May 9, 2026
ہوماسلام آبادتھانہ آئی نائن کی حدود میں فائرنگ سے نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے مالکان سمیت 5زخمی

تھانہ آئی نائن کی حدود میں فائرنگ سے نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے مالکان سمیت 5زخمی

اسلام آباد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کی حدود میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے مالکان سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کی حدود میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جہاں انکی حالت خطرے سے باہر ہے ، زخمیوں کی شناخت ملک طاہر، نوید کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ انکا ڈرائیور اور دو گارڈ بھی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔ ملک طاہراور نوید نجی سوسائٹی اسلام آباد ماڈل ٹائون ملوٹ کے مالک ہیں۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔