Thursday, May 7, 2026
ہومتعلیماسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سکس ٹومیں “معرکۂ حق” کے عنوان سے پُروقار تقریب کا انعقاد

اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سکس ٹومیں “معرکۂ حق” کے عنوان سے پُروقار تقریب کا انعقاد

اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سکس ٹو اسلام آباد میں 7 مئی 2026 کو “معرکۂ حق” کے عنوان سے ایک پُروقار اور حب الوطنی سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت نہم-اے کی طالبہ خدیجہ الکبری نے حاصل کی ۔جس سے پورا ماحول روحانی کیفیت سے معطر ہوگیا۔ بعد ازاں دہم۔سی کی میزبان طالبہ آمنہ احمد نے تعارفی کلمات میں مہمانان گرامی اور حاضرین کو خوش آمدید کہا اور تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔پروگرام کو آگے بڑھانے ہوئے پنجم۔سی کی طالبہ ضحی رمضان کی تقریر نے حاضرین کے دلوں کو گرمایا۔اس کے بعد سینئر سیکشن کی طالبات آمنہ اور گروپ نے عسکری نغمہ پیش کیا جس نے حاضرین کے جوش و خروش کو بڑھا دیا۔BSCS-6 کی طالبہ عائزہ عزیز نے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار تحت اللفظ اردو نظم پیش کی۔“

دفاعِ پاکستان کی کہانی، تحریم بابر کی زبانی” پروگرام کا ایک خاص حصہ تھا جس میں پاکستان کے دفاع اور قومی تاریخ کے اہم واقعات کو مؤثر انداز میں بیان کیا گیا اور جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا۔پھر نہم۔بی کی طالبہ انعم عزیز نے اپنی تقریر میں وطن عزیز پاکستان کی سلامتی،افواج پاکستان کی قربانیوں اور قومی یکجہتی پر روشنی ڈالی۔پھر جونیئر طالبات مناہل اور گروپ نے پر جوش انداز میں ٹیبلو پیش کیا اور اس کے بعد محترمہ رفعت سلطانہ (صدر شعبہ مطالعہ پاکستان )نےمعرکہ حق کے حوالے سے ہال میں موجود طالبات سے سوالات کیے۔طالبات نے اس ذہنی آزمائش کےذریعے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔اس کے بعد دہم۔بی کی طالبہ ابرش فرقان نے معرکہ حق کے عنوان سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس کے بعد طالبہ ہادیہ شاھد نے خوبصورت نظم پیش کی۔تقریب کے آخری مرحلے میں معرکۂ حق پر (ISPR) کی خصوصی ویڈیو بھی دکھائی گئی جس نے شرکاء میں جذبۂ حب الوطنی کو مزید بڑھا دیا۔آخر میں محترمہ پرنسپل صاحبہ نے خطاب کرتے ہوئے طالبات کی کاوشوں کو سراہا اور وطن سے محبت، اتحاد اور ذمہ داری کے احساس کو مزید مضبوط بنانے کی تلقین کی۔ تقریب کا اختتام قومی ترانے پر ہوا جسے تمام شرکاء نے احترام اور جذبے کے ساتھ پڑھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔