Friday, May 1, 2026
ہومدنیااوورسیزبلال فاروق تارڑ کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کا مطالبہ، اوورسیز پاکستانیوں کی وزیراعظم سے اپیل

بلال فاروق تارڑ کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کا مطالبہ، اوورسیز پاکستانیوں کی وزیراعظم سے اپیل

جدہ(خالد نواز چیمہ) ضلع وزیر آباد سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔ پاکستان انوسٹر فورم کے رہنما حافظ محمد افضل طور اور سعودی عرب میں مقیم ضلع وزیر آباد سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے پرزور اپیل کی ہے کہ بلال فاروق تارڑ کی عوامی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے۔

اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بلال فاروق تارڑ دن رات عوام کے درمیان موجود رہتے ہیں اور خوشی و غمی کے ہر موقع پر اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود عوامی رابطہ مضبوط رکھا ہوا ہے، جو ایک حقیقی عوامی نمائندے کی پہچان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے، جس کے باعث عوام میں ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ بلال فاروق تارڑ کی کارکردگی اس بات کی متقاضی ہے کہ انہیں وفاقی سطح پر بھی ذمہ داری دی جائے تاکہ وہ ملکی ترقی میں مزید مثر کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ عوامی امنگوں کا احترام کرتے ہوئے بلال فاروق تارڑ کو وفاقی وزیر مقرر کیا جائے، تاکہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ مزید وسعت اختیار کر سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔