Wednesday, June 17, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا ملزم کو زنجیر میں جکڑ کر تشدد کا انکشاف

اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا ملزم کو زنجیر میں جکڑ کر تشدد کا انکشاف

اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی میں ملزم کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس اہلکاروں کیساتھ مل کر پرائیویٹ شخص زنجیروں میں جکڑے شخص کے ساتھ ٹک ٹاک بناتا رہا، زنجیروں میں جکڑے شخص کے ساتھ ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو زنجیروں سے باندھنے کی ویڈیو پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔
تفتیشی افسر اور پرائیویٹ شخص دونوں کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے، تسنیم ایس آئی اور پرائیوٹ شخص نوید الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی نگرانی میں شفاف انکوائری جاری ہے، پولیس حکام نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شفافیت، احتساب اور قانون کی حکمرانی پر کاربند ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔