Wednesday, April 29, 2026
ہومتازہ ترینپاکستانی قونصل جنرل جدہ سید مصطفی ربانی کی الباحہ کے امیر شہزادہ حسام بن سعود بن عبدالعزیز سے ملاقات

پاکستانی قونصل جنرل جدہ سید مصطفی ربانی کی الباحہ کے امیر شہزادہ حسام بن سعود بن عبدالعزیز سے ملاقات

جدہ(خالد نواز چیمہ)پاکستان کے قونصل جنرل جدہ سید مصطفی ربانی نے الباحہ کے امیر شہزادہ حسام بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امیر الباحہ نے قونصل جنرل کا اپنے دفتر میں نہایت پرتپاک استقبال کیا اور دونوں جانب سے دوستانہ ماحول میں گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اس نوعیت کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس موقع پر امیر الباحہ نے سعودی عرب، بالخصوص الباحہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سعودی قیادت کے لیے محبت اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔قونصل جنرل سید مصطفی ربانی کے ہمراہ قونصلیٹ کی قونصل ویلفیئر بھی موجود تھیں، جنہوں نے کمیونٹی سے متعلق امور پر گفتگو میں حصہ لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔