Friday, May 1, 2026
ہومتازہ ترینایران کے ساتھ مذاکرات کہاں تک پہنچے ہیں یہ صرف میں اور ایک دواور لوگ جانتے ہیں، ٹرمپ

ایران کے ساتھ مذاکرات کہاں تک پہنچے ہیں یہ صرف میں اور ایک دواور لوگ جانتے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ایران کے ساتھ مذاکرات کی اصل صورتحال سے صرف وہ خود اور چند دیگر لوگ ہی آگاہ ہیں۔
ان خیالات کا اظہار صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس انٹرویو میں انھوں نے ایران جنگ بندی مذاکرات پر کھل کر اور تفصیلی گفتگو کی۔جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی ٹوٹنے کے خدشے پر بے چینی محسوس کر رہے ہیں تو انھوں نے اس تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا سوائے میرے اور چند ایک دیگر افراد کے کسی کو معلوم نہیں کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کہاں تک پہنچے ہیں۔ایران کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کی تفصیلات عوام کے سامنے نہیں لائی جا رہیں اور اصل پیش رفت خفیہ سطح پر ہو رہی ہے۔یہی وجہ ہے، ایسا تاثر جا رہا ہے جیسے مذاکرات بالکل رک گئے ہیں اور یہ تاثر بالکل غلط ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس بات سے نشاندہی ہوتی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی سطح پر سفارتی رابطے جاری ہیں۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد جنگ بندی تو قائم ہے لیکن مستقل امن معاہدے کے حوالے سے کوئی واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔