Wednesday, June 17, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانبانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق دو مقدمات سپریم کورٹ میں کل سماعت کیلئے مقرر

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق دو مقدمات سپریم کورٹ میں کل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق دو مقدمات سپریم کورٹ میں کل سماعت کیلئے مقرر، جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا

عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کیلئے دائر بہن عظمی خان کی اپیل پر سماعت ہو گی، دوسرا کیس عمران خان سے فیملی، وکلا اور پارٹی رہنماوں کی ملاقاتوں پر عدالتی حکم کے باوجود پابندی کے خلاف اپیل پر بھی سماعت ہو گی،دونوں مقدمات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلوں سے درخواست گزار مطمئن نہیں تھے اور فیصلوں کو غیرتسلی بخش قرار دے کر سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔