Friday, May 1, 2026
ہومپاکستانآئی ایم ایف کا لیوی میں کمی پر مشروط اتفاق، صنعتی صارفین کیلئے گیس سستی ہونے کا امکان

آئی ایم ایف کا لیوی میں کمی پر مشروط اتفاق، صنعتی صارفین کیلئے گیس سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد(آئی پی ایس )بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے پاکستان کی جانب سے گیس پر عائد لیوی میں کمی کی تجویز سے مشروط طور پر اتفاق کر لیا ہے، جس کے بعد صنعتی صارفین کے لیے گیس سستی ہونے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے صنعتی صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں کمی کی تجویز سے اتفاق کے نتیجے میں کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی میں 30 سے 60 فیصد تک کمی متوقع ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف نے گیس لیوی کے نئے فارمولے سے بھی اتفاق کیا ہے، جو وزارت توانائی کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔ اس نئے فارمولے کے تحت ٹیرف اب اوسط بنیاد پر مقرر کیا جائے گا جبکہ اس سے قبل لیوی کو پیک آورز سے منسلک کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق لیوی میں کمی کے ساتھ یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ نیشنل گرڈ سے بجلی کی طلب کم نہیں ہونی چاہیے اور اگر بجلی کی طلب میں کمی واقع ہوئی تو لیوی دوبارہ بڑھائی جا سکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔