ہومٹاپ سٹوریوزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ دورے پر بشکیک پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ دورے پر بشکیک پہنچ گئے

بشکیک:

وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ دورے پر کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک پہنچ گئے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بشکیک پہنچنے پر کرغزستان کی کابینہ کے چیئرمین عادلبیک قاسمالییف (Adylbek Kasymaliev) نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا استقبال کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے اور علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایس سی او پلس سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے

وزیراعظم، ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتا حی تقریب میں بطور مہمان خصوصی بھی شرکت کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرنے والے مختلف ممالک کے رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری، علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف سے دوطرفہ ملاقات کریں گے

ملاقات میں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم کے دورۂ کرغزستان کے دوران تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، علاقائی روابط، تعلیم، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ پر بات چیت ہوگی

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء جام کمال خان، علیم خان اور عطاء اللہ تارڑ پاکستانی وفد میں شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔