اسلام آباد، صدرِ پاکستان کی ہدایت پر سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری اور صدرِ مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے اسلام آباد میں نیپال کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور گزشتہ ہفتے لینڈ سلائیڈنگ اور چین-نیپال سرحد کے قریب گلیشیئر پھٹنے کے باعث آنے والے بڑے پیمانے کے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر صدرِ پاکستان اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
نیپال کی پاکستان میں سفیر ریتا دھیتال نے صدرِ پاکستان کے نمائندوں کا استقبال کیا اور اس مشکل گھڑی میں حکومت اور عوامِ پاکستان کی جانب سے نیپال کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
سید نیئر حسین بخاری اور مرتضیٰ سولنگی نے سفارتخانے کی وزیٹرز بک میں اپنے تعزیتی اور یکجہتی کے پیغامات بھی درج کیے۔
